ٹینس

  • ٹینس
  • Sep 15, 2019

پاکستان اور بھارت کے درمیان ڈیوس کپ ٹائی کیلئےنئے شیڈول کا اعلان

انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ڈیوس کپ ٹائی کے لیے نئے شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔جس کے بعد دونوں ٹیمیں نومبر کے آخری ہفتے میں اسلام آباد میں مدمقابل ہونگی ۔
آئی ٹی ایف کی جانب سے جاری بیان کہا گیا ہے کہ پاکستان 19ستمبر تک حتمی تاریخ کے حوالے سے آئی ٹی ایف کو آگاہ کرے۔
ایشیا اوشیانا گروپ ون کے ٹائی اسلام آباد میں 14 اور 15 ستمبر کو منعقد ہونا تھے تاہم پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدہ تعلقات کے سبب ٹائی ملتوی کردیا گیا تھا۔