قومی

  • قومی
  • Sep 15, 2019

افغان مسئلے کا حل امن مذاکرات سے منسلک ہے, شاہ محمود قریشی

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ افغان مسئلے کا حل امن مذاکرات میں ہے۔ امریکہ اور طالبان کے درمیان مذاکرات دوبارہ شروع ہونے چاہئیں۔ ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کرتار پور راہداری اپنے وقت پر ہی کھلے گی۔ وزیرخارجہ نے کہا کہ مسلم امہ کشمیر کے معاملے پر پاکستان کے ساتھ ہے۔آج امریکہ اور یورپ سمیت ہر جگہ مسئلہ کشمیر پر بات ہو رہی ہے اور بھارت کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہاہے۔ انہوں نے کہا کہ جنیوا میں انسانی حقوق کونسل کے اجلاس کے موقع پر اٹھاون ملکوں نے پاکستان کے مؤقف کی تائید کی۔ اپوزیشن کشمیر کے معاملے پر سیاست نہ کرے۔