ٹینس

  • ٹینس
  • Sep 06, 2019

نیویارک :یو ایس اوپن ٹینس2019

امریکہ کی سیرینا ولیمز چوبیس گرینڈ سلامز کا ریکارڈ برابر کرنے سےایک میچ کی دوری پر آ گئی ہیں۔ یو ایس اوپن ٹینس کے سیمی فائنل میں یوکرین کی ’’الینا۔ سویتولینا‘‘ کو شکست دی۔ کینیڈا کی بیانکا۔آندریسکیو بھی فائنل میں پہنچ گئیں۔
نیو یارک میں کھیلے جارہے ایونٹ کے خواتین سنگلز سیمی فائنل میں امریکی ٹینس سٹار نے یوکرین کی ’’الینا۔ سویتولینا‘‘کو ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔اس فتح کے ساتھ سیرینا ولیمز کو ایکبار پھر آسٹریلیا کی مارگریٹ کورٹ کا چوبیس گرینڈ سلامز کا ریکارڈ برابر کرنے کا موقع مل گیا ہے۔ سینتیس سالہ سیرینا ولیمز اس مرتبہ بھرپور فارم میں نظر آئیں اور اپنے اور ٹائٹل کی راہ میں آنے والی کھلاڑی کو شکست دیتے ہوئے فائنل میں پہنچی ہیں۔سیرینا نے الینا سویتولینا کو سٹریٹ سیٹس میں چھ۔تین اور چھ۔ایک سے بآسانی ہرایا۔
۔۔۔۔۔
اس سے پہلے کھیلے گئے سیمی فائنل میں کینیڈا کی ’’بیانکا۔آندریسکو‘‘ نےسوئٹزرلینڈ کی ’’بیلنڈا۔بین کک‘‘ کو شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی۔پہلی مرتبہ یو ایس اوپن کھیلنے والی انیس سالہ نوجوان کینیڈین کھلاڑی نے سوئس حریف کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد سات۔چھ اور سات۔پانچ سے ہرایا۔
گزشتہ سال یو ایس اوپن کے فائنل میں جاپان کی ناؤمی اوساکا کے ہاتھوں شکست کھانے والی سیرینا ولیمز اس مرتبہ فائنل میں کینیڈا کی نوجوان کھلاڑی بیانکا۔آندریسکیو کے مد مقابل نظر آئیں گی جو سیرینا کے انیس سو نناوے میں پہلے گرینڈ سلام جیتنے کے نو ماہ بعد پیدا ہوئیں۔