ٹینس

  • ٹینس
  • Sep 06, 2019

یو ایس اوپن ٹینس 2019

سپین کے رافیل نڈال اور اٹلی کے ’’ماٹیو۔بیرےٹینی ‘‘یو ایس اوپن ٹینس کے سیمی فائنلز میں پہنچ گئے ہیں۔
نیو یارک میں کھیلے گئے کوارٹر فائنل میں عالمی نمبر رافیل نڈال نےارجنٹینا کے ’’ڈیاگو۔شوارٹز مین‘‘ کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔نڈال نے دلچسپ مقابلے کے بعد’’ شوارٹز مین‘‘ کو چھ۔چار،سات۔پانچ اور چھ۔دو سے ہرایا۔

اس سے پہلے کھیلے گئے کوارٹر فائنل میں اٹلی کے ’’ماٹیو۔بیرےٹینی ‘‘نےفرانس کے ’’گائل۔مونفلز ‘‘کیخلاف کامیابی حاصل کر کے پہلی مرتبہ گرینڈ سلام کے سیمی فائنل میں جگہ حاصل کی۔ ’’ماٹیو۔بیرےٹینی ‘‘نے تین۔چھ،چھ۔تین،چھ۔دو،تین۔چھ اور سات۔چھ سےفتح سمیٹی۔
یو ایس اوپن ٹینس کے مقابلے پی ٹی وی سپورٹس پر براہ راست دکھائے جارہے ہیں۔