ٹینس

  • ٹینس
  • Sep 05, 2019

نیو یارک:یو ایس اوپن ٹینس2019

یو ایس اوپن2019 میں مینز سنگلز کا سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہو گیا ہے ۔عالمی نمبر دو سپین کے رافائل نڈال اوراٹلی کے میٹیو۔برٹینی لاسٹ فور میں پہنچ گئے ۔ٹورنامنٹ کے میچز پی ٹی وی سپورٹس پر براہ راست دکھائے جارہے ہیں۔
نیو یارک میں کھیلے گئے کوارٹر فائنل میں عالمی نمبر دو سپین کے رافیل نڈال نےارجنٹینا کے ڈیگو۔شوارٹز مین کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔نڈال نے دلچسپ مقابلے کے بعد شوارٹز میچ کو چھ۔چار،سات۔پانچ اور چھ۔دو سے ہرایا
۔۔۔۔۔۔
اس سے پہلے کھیلے گئے کوارٹر فائنل میں اٹلی کے میٹیو۔برٹینی نےفرانس کے گائل۔مونفلز کیخلاف کامیابی حاصل کر کے پہلی مرتبہ گرینڈ سلام کے سیمی فائنل میں جگہ حاصل کی۔برٹینی نے فرانس کے گائل۔مونفلز کو سخت مقابلے کے بعدپانچ سیٹس کے لمبے میچ میں شکست دی۔اطالوی ٹینس سٹار نے فرانسیسی حریف کوتین۔چھ،چھ۔تین،چھ۔دو،تین۔چھ اور سات۔چھ سے بمشکل ہرا یا۔

دوسری طرف خواتین مقابلوں میں کینیڈا کی بیانکا۔اینڈریسکیو اورسوئٹزر لینڈ کی بلینڈا۔بینکک پہلی مرتبہ یو ایس اوپن کے سیمی فائنلز میں پہنچ گئی ہیں ۔
خواتین کے کوارٹر فائنلز میں کینیڈین کھلاڑی اینڈریسکیو نے بیلجئم کی ایلس۔مرٹنز کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔انیس سالہ اینڈریسکیو نے پہلے سیٹ تین۔چھ سےہارنے کے بعد بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے کم بیک کیا اور اگلے دونوں سیٹس چھ۔دو اور چھ۔تین سے جیت کرپہلی مرتبہ یو ایس اوپن کی لاسٹ فور میں سیٹ پکی کی۔
اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اینڈریسکیو نے کہا میرے پاس الفاظ نہیں۔کہ وہ سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہیں۔کوئی مجھے چٹکی کاٹے تاکہ مجھے یقین ہو یہ حقیقت ہے۔
۔۔۔۔۔
اس سے پہلے کھیلے گئے کوارٹر فائنل میں سوئٹزر لینڈ کی بلینڈا۔بینکک نے بھی کروایشا کی ڈونا۔ویکک کو ہرا کر پہلی مرتبہ ایونٹ کی لاسٹ فور میں جگہ حاصل کی۔دفاعی چیمپئن ناؤمی اوساک کو شکست دینے والی بینکک نے ویکک کو سٹریٹ سیٹس میں سات۔چھ اور چھ۔تین سے ہرایا۔
سیمی فائنلز میں امریکہ کی سیرینا ولیمز اور یوکرین کی ’’الینا۔ سویتولینا‘‘ جبکہ کینیڈا کی بیانکا۔اینڈریسکیو اورسوئٹزر لینڈ کی بلینڈا۔بینکک مد مقابل ہونگی۔