فٹ بال

  • فٹ بال
  • Sep 03, 2019

فیفا ایوارڈ2019کیلئے میسی، رونالڈو اور ون ڈک میں مقابلہ

سال کے بہترین فیفا ایوارڈکے لئےکرسٹیانو رونالڈو ، لیونل میسی اورورجل ون ڈک کو شارٹ لسٹ کرلیا گیاہے۔ عوامی ووٹوں کی مد د سے فاتح کھلاڑیوں کا اعلان 23ستمبر کو کیا جائیگا۔
فیفا ایوارڈ2019 کے لئے بارسیلونا کے لیونل میسی اوریوونٹس کے کرسٹیانو رونالڈو ایک بار پھر مقابل ہیں جبکہ اس بار لیور پو ل کے دفاعی کھلاڑی ورجل ون ڈک میدان میں ہیں۔
ارجنٹینا کے سپر سٹار میسی نے بارسلونا کو 10ویں بار لالیگامیں فتح دلائی تو پرتگالی اسٹرائیکرکرسٹیانو رونالڈو نے یوونٹس کو اٹالین چیمپئن بنایا اور ساتھ ہی ساتھ پرتگال کو یوئیفا نیشنز لیگ کا ٹائٹل جتوایا۔
دوہزار سولہ اور سترہ میں کرسٹیانو رونالڈو جبکہ دوہزار اٹھارہ میں لوکا موڈرچ نے سال کے بہترین کھلاڑی کا فیفا ایوارڈ جیتا تھا۔