فٹ بال

  • فٹ بال
  • Aug 30, 2019

یوئیفا پلئیر آف دی ائر ایوارڈز کی تقریب

لیور پول کے ورجل۔وین۔ڈیجک اور انگلینڈ کی لوسی برنزنے یوئیفا پلئیر آف دی ائر ایوارڈ اپنے نام کر لیا۔
مناکو میں ہونے والی تقریب میں لیور پول کے دفاعی کھلاڑی ورجل۔وین۔ ڈیجک نے مقابلے پر موجودمایہ ناز فٹبالرزبارسلونا کےلیونل میسی اور یووینٹس کے کرسٹیانو رونالڈو کو مات دی۔وین ڈیجک ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے دفاعی کھلاڑی ہیں۔ اٹھائیس سالہ وین ڈیجک نے لیورپول کو چیمپئنز لیگ کا فائنل جتوانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔
خواتین فٹبالرز میں لیون کی لوسی برونز سال کی بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ لے اڑیں۔ان کے مقابلے پر انہی کی ٹیم میٹس ہیگر برگ اورامنڈین ہنری موجود تھیں۔
اس موقع پر فرانس اور مانچسٹر یونائیٹڈ کے لیجنڈ ایرک کینٹونا کو کھیل میں اپنا کردار ادا کرنے پر یوئیفا صدارتی ایوارڈ سے نوازا گیا۔ انہیں یہ ایوارڈ یوئیفا کے صدر الیگزینڈر سیفیرِن نے پیش کیا۔