فٹ بال

  • فٹ بال
  • Aug 25, 2019

جرمن فٹ بال لیگ بنڈزلیگا کے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے جاری

جرمن فٹ بال لیگ بنڈزلیگا کے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں۔ دفاعی چیمپئن بائرن میونخ نے رابرٹ۔لیونڈوزکی کی ہیٹرک کی بدولت ایف ۔سی ۔شالکے کوتین گول سے شکست دی۔
گیلسن۔کئرشن جرمنی میں کھیلے گئے میچ میں بائرن میونخ کی ٹیم مکمل طور پرحاوی رہی اور زیادہ تر کھیل شالکےکے ہاف میں کھیلا گیا۔کھیل کے 20ویں منٹ میں رابرٹ۔لیونڈوزکی نے پینلٹی پر پہلا گول کیا۔صرف پانچ منٹ بعدلیونڈوزکی نے ایک اور گول کرکے اپنی ٹیم کی برتری دوگنی کردی۔میچ کے 75ویں منٹ میں لیونڈوزکی نےایک اور گول کرکے گولز کی ہیٹرک مکمل کی اور اپنے ی ٹیم کو تین۔صفر سے کامیابی دلائی۔ یہ لیونڈاوکی کی بنڈزلیگا میں نویں ہیٹرک ہے۔