موسم

  • موسم
  • Aug 22, 2019

بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے کے دورا ن ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا۔ تاہم گوجرانوالہ، لاہور، راولپنڈی، ڈی جی خان، کوہاٹ، پشاور ڈویژن، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواوٗں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔
آج ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت ۔سبی44 اور دادو42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
آخر میں ملک کے مختلف شہروں کے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کی تفصیل۔
اسلام آباد36، لاہور37،کراچی33، پشاور37، کوئٹہ35، گلگت33، چترال35، مظفرآباد37، مری24، فیصل آباد38، ملتان38،سرگودھا39، حیدرآباد35اور دیر میں33ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔