ٹینس

  • ٹینس
  • Aug 17, 2019

سنسناٹی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ کا سیمی فائنل لائن اپ مکمل

دفاعی چیمپئن سربیا کے نوواک جوکووچ،روس کے ڈینئل مدودیو،فرانس کے ریچارڈ گیسکے ، بیلجئیم کے ڈیوڈ گافن سنسناٹی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنلز میں پہنچ گئے ۔
امریکی ریاست اوہائیو میں کھیلے جا رہے ایونٹ کے کوارٹر فائنل مقابلے میں عالمی نمبر ایک نوواک جوکووچ نے فرانس کے لیوکس۔پوئلی کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دیکر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کی۔جوکووچ نے پوئلی کو سات۔چھ اور چھ۔ایک سے ہرایا۔
۔۔۔۔
ایک اور میچ میں روس کے ڈینئل مدودیو نے ہم وطن آندرے۔روبلوف کو مات دیکر ٹاپ۔فور میں جگہ بنائی۔مدودیو نے روبلوف کو ایک گھنٹے سے بھی کم وقت میں چھ۔دو اور چھ۔تین سے شکست دی۔مدودیو نے گزشتہ دو ہفتوں میں دو فائنل کھیلے۔ انہیں واشنگٹن اوپن کے فائنل میں آسٹریلیا کے نک کرگیوس جبکہ مونٹریال اوپن میں سپین کے رافیل نڈال کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

ایونٹ میں کھیلے گئے ایک اور کوارٹر فائنل مرحلے میں فرانس کے ریچارڈ گیسکے نے گروئن انجری سے واپسی کے بعد اپنی فتوحات کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے سپین کے رابرٹو۔باؤٹسٹا کو شکست دی۔گیسکے نے باؤٹسٹا کو سات۔چھ،تین۔چھ اور چھ۔دوسے زیر کرکے سیمی فائنل میں رسائی پائی۔

بیلجئیم کے ڈیوڈ گافن جاپان کے یوشی۔ہیٹو۔نیشی اوکا کی کوارٹر فائنل مقابلے سے دستبرداری کے باعث میچ کھیلے بغیر ہی سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔یوشی۔ہیٹو۔نیشی اوکا بیمار ہونے کے باعث میچ سے قبل ہی دستبردار ہوگئے۔