ٹینس

  • ٹینس
  • Aug 08, 2019

کینیڈا:مونٹریال ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ

مونٹریال ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں۔
دفاعی چیمپئن سپین کے’’ رافیل نڈال ‘‘اور جرمنی کے’’ ایلگزینڈر زیوریو‘‘ پری کوارٹر فائنلز میں پہنچ گئے۔
کینیڈا میں کھیلے جارہے ٹورنا منٹ میں ایونٹ کے ٹاپ سیڈ اور دفاعی چیمپئن سپین کے رافیل نڈال نے برطانوی کوالیفائر ڈین۔ایونز کو سخت مقابلے کے بعدشکست دے کر پر ی کوارٹر فائنلز کیلئے کوالیفائی کیا۔ومبلڈن اوپن کے سیمی فائنل میں راجر فیڈرر کے ہاتھوں شکست کھانے کے بعد نڈال کا یہ پہلا میچ تھا۔اور ان کے مطابق یہ ان کا آئیڈیل آغاز نہیں تھا۔ تاہم نڈال ایونز کو سات۔چھ اور چھ۔چار سے ہرا نے میں کامیاب ہو گئے۔
۔۔۔۔
ایک اور میچ میں تھرڈ سیڈ جرمنی کے’’ ایلگزینڈر زیوریو‘‘ نےبرطانیہ کے کیمرون نورئ کو سٹریٹ سیٹس میں ہر ا کر لاسٹ سکسٹین میں جگہ بنائی۔ زیوریو نے نورئ کو سات۔چھ اور چھ۔چار سے مات دی۔اگلے مرحلے میں زیوریو کا مقابلہ جارجیا کے نکلوز۔بیسل ایشول سے ہو گا۔
۔۔۔۔
اس سے پہلے کھیلے گئے میچ میں برطانیہ کے کائل ایڈمنڈ نے آسٹریلیا کے نک کرگیوس کوچھ۔تین اور چھ۔چار سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔ایڈمنڈ نے کمر کی تکلیف کے باوجودبہترین کھیل پیش کرتے ہوئے واشنگٹن اوپن کے فاتح نک کرگیوس کو ہرایا۔