فٹ بال

  • فٹ بال
  • Jul 31, 2019

کرسٹیانو رونالڈو کو "مارکا لیجنڈ" ایوارڈ سے نوازا گیا

پرتگال کے سٹارفٹبالر "کرسٹیانو رونالڈو "کو "مارکا لیجنڈ" ایوارڈ سے نوازا گیا۔
میڈرڈ سپین میں ہونے والی تقریب میں پرتگالی سٹرائیکر کو کئیرئر میں عمدہ پرفارمننس دکھانے اور کامیابیاں سمیٹنے پر ایوارڈ دیاگیا۔
سپینش پبلیکیشنز کے ڈائریکٹر "جوان۔اگناشیو۔گلارڈو" نے سٹارفٹبالر کو اعزاز پیش کیا۔تقریب میں ریال میڈرڈ کے صدر" فلورنٹینا۔پیرز "بھی موجود تھے۔
کھیلوں میں عمدہ کارکردگی دکھانے پر سب سے پہلے یہ ایوارڈ این بی اے سٹار "مائیکل جورڈن" کو انیس سو ستانوے میں دیا گیا تھا۔ٹینس سٹار"رافیل نڈال"، اوسین بولٹ،مائیکل فلپس، ڈئیگو ماراڈونا، پیلے اور "لوئنل میسی" کو بھی اس ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔
اس موقع پر بچوں کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کرسٹیانو رونالڈو کا کہنا تھا کہ کامیاب کئیرئر کے نو سالوں بعد ریال میڈرڈ کو چھوڑنے کا فیصلہ ان کے لئے آسان نہیں تھا۔