فٹ بال

  • فٹ بال
  • Jul 30, 2019

28واں نیشنل فٹ بال چیلنج کپ

اٹھائیسویں نیشنل فٹ بال چیلنج کپ کے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے پشاور میں جاری ہیں ۔ چیلنج کپ کا کوارٹر فائنل مرحلہ شروع ہو گیا ہے ۔ پہلے کوارٹر فائنل میں واپڈا نے پی اے ایف کو ہرا کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا ۔
طہماس خان فٹبال سٹیڈیم پشاور میں کھیلے گئے پہلےکوارٹر فائنل میں واپڈا نے پاکستان ائر فورس کی ٹیم کو تین گول سے ہرا دیا ۔ پی اے ایف کی ٹیم کو ئی گول نا کرسکی۔واپڈا کی جانب سے اشفاق الدین نے دو جبکہ عثمان منظور نے ایک گول کیا ۔ آج دوسرے کوارٹر فائنل میں سوئی سدرن گیس کا مقابلہ سول ایوی ایشن کی ٹیم سے ہوگا ۔