ٹینس

  • ٹینس
  • Jul 27, 2019

ہمبرگ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا سیمی فائنلز لائن اپ مکمل

ہمبرگ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا سیمی فائنلز لائن اپ مکمل۔
جرمنی کے ''الیگزینڈر ۔ زیوریو'' اور سپین کے''پابلو۔کورینو'' ہمبرگ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا نے میں کامیاب ہو گئے۔اٹلی کے فیبیو فوگنینی کو اپ سیٹ شکست۔
جرمنی کے شہر ہمبرگ میں جاری ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنلز مقابلے میں جرمن ٹینس سٹار ''الیگزینڈر ۔ زیوریو'' نے سربیا کے ''فیلپ۔ کرائنووچ'' کو دو۔ چھ ، سات ۔پانچ اور چھ۔ دو سے شکست دی۔
۔۔۔۔۔۔
ایونٹ کے دوسرے کوارٹر فائنل میں اٹلی کے ''فیبیو۔ فوگنینی'' کو سپین کے ''پابلو۔ کورینو '' کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست کا سامنا کر نا پڑا۔پابلو۔کورینو نے فوگنینی کو سٹریٹ سیٹس میں تین۔ چھ، چھ ۔دو اور سات۔ چھ سے ہرایا۔
سیمی فائنلز میں ''الیگزینڈر ۔ زیوریو''اورجارجیاکے''نیکولوز۔ بیسی لاشولی ''مدمقابل ہوں گے جبکہ سپین کے ''پابلو۔ کورینو '' روس کے ''آندرے۔روبلوف'' سے ٹکرائیں گے۔