ٹینس

  • ٹینس
  • Jul 24, 2019

اسلام آباد : ڈیوس کپ کے انتظامات کا جائزہ ، انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن وفد کی آمد

ستمبر میں ہونے والے ڈیوس کپ کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کا دو رکنی وفد اسلام آباد پہنچ گیا ۔
وفد نے پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر سلیم سیف اللہ اور سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل عارف ابراہیم سے ملاقات کی۔وفد نے پاکستان سپورٹس کمپلیکس، پی ٹی ایف کمپلیکس، ہوٹلز سمیت دیگر مقاما ت کے دورے کے بعد ڈیوس کپ ٹائی کیلئے تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا ۔پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 14اور15ستمبر کو اسلام آباد میں مد مقابل ہونگی۔