موسم

  • موسم
  • Jul 24, 2019

ملک کے بعض علاقوں میں بارش کا امکان

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران راولپنڈی،سرگودھا، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، ہزارہ، مالاکنڈ، پشاور، مردان ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں اکثر مقامات پر تیزہواوٗں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ جبکہ اس دوران کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان، ژوب، قلات، سبی، نصیرآباد، ڈی جی خان، ملتان، بہاولپور ، ساہیوال ڈویژن اور گلگت بلتستان میں بھی کہیں کہیں تیزہواوٗں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔
آج ریکارڈ کیےگئےگرم ترین مقامات کےدرجہ حرارت۔ ۔۔۔سبی، نوکنڈی46، دالبندین، موہنجوداڑو، دادو، چلاس45ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
آخر میں ملک کے مختلف شہروں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کی تفصیل۔
اسلام آباد38، لاہور39،کراچی36، پشاور41، کوئٹہ39، گلگت39، چترال37، مظفرآباد35، مری25، فیصل آباد 41، ملتان41، سرگودھا41، حیدرآباد 39اور دیر میں35ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔