ٹاپ سٹوری

  • ٹاپ سٹوری
  • Jul 23, 2019

پاکستان کو امن اور استحکام کی ضرورت ہے اور اس کیلئے ہمسایہ ملکوں کیساتھ اچھے تعلقات ہونے چاہئیں، وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کو امن اور استحکام کی ضرورت ہے اور اس کیلئے ہمسایہ ملکوں کے ساتھ اچھے تعلقات ہونے چاہئیں۔

انہوں نے منگل کے روز واشنگٹن میں امریکہ کے ادارہ برائے امن میں اپنے کلیدی خطاب میں کہا کہ انہوں نے اقتدار سنبھالنے کے بعد بھارت کے ساتھ رابطے کئے لیکن جب کبھی بھارت کیساتھ تعلقات میں بہتری کے امکانات پیدا ہوتے ہیں تو اچانک کوئی ایسا واقعہ ہو جاتا ہے جوتعلقات کی بحالی کی راہ میں رکاوٹ بن جاتا ہے۔