ٹاپ سٹوری

  • ٹاپ سٹوری
  • Jul 21, 2019

وزیراعظم عمران خان کی امریکی تاجروں اور سرمایہ کاروں کوپاکستان میں سرمایہ کاری کی پیشکش

وزیراعظم عمران خان نے امریکی تاجروں اور سرمایہ کاروں کو پیشکش کی ہے کہ وہ پاکستان میں اقتصادی اور کاروباری مواقع سے فائدہ اٹھائیں جو اہم جغرافیائی محل وقوع اور خطے کے دوسرے ممالک کے ساتھ زمینی روابط کا حامل ملک ہے۔

انہوں نے یہ بات امریکی سرمایہ کاروں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جس نے جاوید انور کی سربراہی میں آج ان سے واشنگٹن میں ملاقات کی۔

سرمایہ کاروں نے پاکستان میں سلامتی کی بہتر صورتحال کو سراہا اور توانائی اور سیاحت سمیت سرمایہ کاری کی دلچسپی کے دوسرے اہم شعبوں کی نشاندہی کی۔

جاوید انور ڈیموکرٹیک پارٹی کے ایک موثر رکن ہیں جنہوں نے پاکستان کانگرس فائونڈیشن کاکس کی تشکیل میں نمایاں کردار ادا کیا۔

ادھر ٹیکساس میں مقیم پاکستانی تاجروں اور ڈیمو کرٹیک پارٹی کے ایک بااثر اعلی عہدیدار طاہر جاوید نے بھی واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی۔