کرکٹ

  • کرکٹ
  • Jul 20, 2019

پاکستان کی خاتون کرکٹر ثنا ء میر کو آئی سی سی ویمنز کمیٹی میں شامل کرلیا گیا

پاکستان کی خاتون کرکٹر ثنا ء میر کو آئی سی سی ویمنز کمیٹی میں شامل کرلیا گیا ہے۔
ثناء میر کمیٹی میں شامل تین موجودہ خواتین کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں۔انگلینڈ کی سابق خاتون کرکٹر کلئیر کانر کو کمیٹی کی چیئرپرسن برقرار رکھا گیا ہے۔آسٹریلیا کی خاتون کرکٹر ’’لیسا ۔سٹالیکر‘‘ اور بھارت کی ’’مٹھالی راج ‘‘بھی کمیٹی میں شامل ہیں۔ایم ڈی پی سی بی وسیم خان بھی کمیٹی کے رکن ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ نےوویمنز کمیٹی میں شامل ہونے پر ثناء میر کو مبارکباد دی ہے۔چیئرمین پی سی بی احسان مانی کا کہنا ہے کہ ثناء میر اپنے وسیع تجربے کی بنیاد پر خواتین کرکٹ کے فروغ میں اہم کردار ادا کریں گی۔
ثناء میر نے اس موقع پر کہا کہ کرکٹ کے اعلیٰ ترین فورم پرموجودہ کرکٹرز کی نمائندگی کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔