قومی

  • قومی
  • Jul 19, 2019

وزیراعظم سے نجکاری کے وفاقی وزیر محمد میاں سومرو کی ملاقات

وزیراعظم عمران خان سے نجکاری کے وفاقی وزیر محمد میاں سومرو نے ملاقات کی۔اسلام آباد میں ہونے والی اس ملاقات میں وزارت نجکاری سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان سے توانائی کے بارے میں معاون خصوصی ندیم بابر نے بھی ملاقات کی ۔ملاقات بنی گالا اسلام آباد میں ہوئی ۔

وزیر اعظم عمران خان اور سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے درمیان بھی اسلام آباد میں ملاقات ہوئی ۔
وزیر اعظم اور سپیکر قومی اسمبلی کے درمیان اسلام آباد میں ہونیوالی ملاقات میں پارلیمانی اور دیگرامور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سپیکر اسد قیصر نےوزیراعظم کو 29جولائی کو اسلام آباد میں ہونیوالی دولت مشترکہ کی ایشیا ریجن کانفرنس کے بارے میں آگاہ کیا۔
وزیراعظم نے قومی اسمبلی میں کفایت شعاری کے لیےکئے جانے والے اقدامات کوسراہتے ہوئے کہا کہ ملک کو جن معاشی چیلنجز کا سامنا ہے ان پر قابو پانے کے لیے قومی اداروں اور انفرادی سطح پر تعاون سے ملک خوشحالی اور ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے ۔