ٹینس

  • ٹینس
  • Jul 20, 2019

دوسری چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اوپن ٹینس چیمپئن شپ

کراچی میں دوسری چئیر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اوپن ٹینس چیمپئن شپ کےمقابلے جاری ہیں۔عقیل خان اور سارہ منصور نےسیمی فائنلز میں جگہ حاصل کرلی۔
سات روزہ ایو نٹ کے تیسرے روز خواتین کے سنگلزجبکہ مردوں کے سنگلز اور ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنلزکھیلے گئے ۔
عقیل خان نے مرودوں کے سنگلز اور ڈبلز مقابلوں کے سیمی فائنل کےلئے کوالیفائی کر لیا ہے عقیل خان نے سنگل مقابلے میں احمد چودھری کو چھ۔صفر اور چھ۔ایک سے ہرایا جبکہ ڈبلز مقابلے میں عقیل خان اور محمد عابد کی جوڑی نے فتح حاصل کی۔
خواتیں سنگلز مقابلوں میں سارہ منصور، مہک کھوکھر، ہانیہ نوید، سیدہ ایرج بتول نے سیمی فائنلز کےلئے کوالیفائی کیا۔
بوائز سنگلز میں انڈر 14اور انڈر18کے بھی کوارٹرفائنلز کھیلے گئے۔