سپورٹس

  • سپورٹس
  • Jul 19, 2019

میلبورن دوہزار پچیس تک آسٹریلین فارمولا ون گراں پری کی میزبانی کرے گا

آسٹریلیا کا شہر میلبورن دوہزار پچیس تک آسٹریلین فارمولا ون گراں پری کی میزبانی کرے گا۔
آسٹریلین گراں پری کے اگلے سیزن کی پہلی ریس فارمولا ون کی سترہویں سالگرہ کے موقع پرپندرہ مارچ کو میلبورن کے البرٹ پارک میں ہوگی۔فارمولا ون کے چیف ایگزیکٹو چیز۔کیرے کے مطابق دو ہزار پچیس کی میزبانی ملنا پروموٹرز کی ریس کے لئے ہمارے مستقبل کے وژن پر اعتماد کی دلیل ہے۔میلبورن کا البرٹ پارک انیس سو چھیانوے سے ریس کا گھر مانا جاتا ہے اور فارمولا ون میں اسے اہمیت حاصل ہو گئی ہے۔
یہ فیصلہ برطانوی فارمولا ون گراں پری دوہزار چوبیس تک انگلینڈ کے علاقے سلور سٹون میں کئے جانے کے بعد سامنے آیا ہے۔