قومی

  • قومی
  • Jul 19, 2019

معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ٹویٹ

معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق نےکہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان دورے میں مختصر وفدساتھ لے کر امریکہ جا رہے ہیں۔ ظلِ سبحانی، راج کماری اور کرپشن کے ولی عہد سمیت درباریوں کا جہاز بھر کردوروں پر جاتے تھے۔دونوں قیادتوں اور ان کی سوچ کا فرق یہ ہوتاہے ۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان عوام کی امنگوں کا عملی اظہار ہیں۔عوامی وزیراعظم عوامی انداز میں عوامی مفادات کے تحفظ کیلئے امریکہ روانہ ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ کمرشل فلائٹ سے حقیقی عوامی وزیراعظم کی روانگی مغلیہ طرزحکمرانی کرنیوالوں کیلئے مثال ہے۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم اہم دورے میں پاکستان اور عوام کے مفاد کی نگہبانی کا فرض ادا کرنے جا رہے ہیں۔ماضی کے حکمران دوروں میں اپنے ذاتی مالی مفادات کو سامنے رکھتے تھے۔