بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Jul 19, 2019

جمہوریہ کانگومیں ایبولا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے

جمہوریہ کانگومیں ایبولا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے جسے عالمی ادارہ صحت نے انٹرنیشنل ہیلتھ ایمرجنسی قرار دیا ہے۔
اقوام متحدہ کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ایک سال میں کانگومیں ایبولا وائرس سے سولہ سو افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ گزشتہ دس ماہ میں ایبولا وائرس کے دوہزار کیسز سامنے آئے ہیں۔جمہوریہ کانگو کے بعد یوگنڈا میں بھی ایبولا وائرس کی وباء تیزی سے پھیل رہی ہے۔یوگنڈا میں پانچ سالہ بچے سمیت دوافراد اس وائرس سے ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ سات افراد ہسپتال میں زیرعلاج ہیں۔جمہوریہ کانگو میں ایبولا وائرس کی وباء پھوٹنے کے بعد اس وائرس کی موجودگی کسی اور ملک میں پہلی مرتبہ پائی گئی ہے۔