بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Jul 19, 2019

امریکہ کا آبنائے ہرمز میں ایران کا ڈرون طیارہ مارگرانے کا دعویٰ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے امریکہ کے بحری جہاز یو ایس ایس باکسر نے آبنائے ہرمز میں ایران کے ایک ڈورن طیارے کو مار گرایا ہے۔ انہوں نے واشنگٹن میں ایک تقریب میں کہا کہ یہ ڈرون طیارہ امریکی بحری جہاز کے بہت قریب آ گیا تھا اور اسے کئی بار خبردار کیا گیا لیکن اس نے اس انتباہ کو نظر اندازکر دیا۔ یہ ڈرون امریکی بحری جہاز اور اس کے عملے کیلئے خطرہ تھا۔
صدر ٹرمپ نے دوسرے ملکوں پر زور دیا کہ وہ ایران کی مذمت اور اپنے بحری جہازوں کی حفاظت کریں۔
ادھر ایران کےوزیرخارجہ جواد ظریف نے کہا ہے کہ انہیں ڈرون طیارہ مار گرائےجانے کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گتریس سے ملاقات کیلئے اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر پہنچے ہیں۔