بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Jul 18, 2019

افغانستان:بادغیث صوبے میں بیس طالبان ہلاک

افغانستان کے صوبے بادغیث میں افغان فوج اورطالبان کے درمیان جھڑپ میں چونتیس افغان کمانڈوز اور بیس طالبان ہلاک ہوگئے ہیں۔
حکام کے مطابق افغان فوج کے کمانڈوز کے دستوں کو طالبان کے خلاف خصوصی کارروائی کے لئےروانہ کیا گیا تھا تاہم راستے میں عسکریت پسندوں نے اُن کے قافلے کو نشانہ بنایا۔فریقین کے درمیان جھڑپ میں چونتیس افغان کمانڈوز اور بیس طالبان ہلاک ہوگئے۔طالبان نے سولہ کمانڈوز کو گرفتار کرنے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔