بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Jul 18, 2019

امریکہ کا ترکی کو F-35لڑاکا طیاروں کے پروگرام سے علیحدہ کرنے کا اعلان

امریکہ نے کہا ہے کہ روس سے ایس فورہنڈرڈ میزائل ڈیفنس سسٹم کی خریداری پر ترکی کو ایس تھرٹی فائیو طیارے فروخت نہیں کئے جائیں گے۔
امریکہ کی نائب وزیردفاع ایلن لارڈ نے واشنگٹن میں نیوز بریفنگ میں کہا کہ امریکہ اور اس کے دیگر پارٹنرز نے فیصلہ کیا کہ روس سے ایس فورہنڈرڈ میزائل ڈیفنس سسٹم کی خریداری پر ترکی کو باضابطہ طور پر ایس تھرٹی فائیو سٹیلتھ لڑاکا طیاروں کے پروگرام سے علیحدہ کردیا جائے گا۔ترکی نے امریکی اقدام کو غیرمنصفانہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات متاثر ہوں گے۔