سپورٹس

  • سپورٹس
  • Jul 18, 2019

کولمبو:چودھواں ویسٹ ایشیا بیس بال کپ

چودھویں ویسٹ ایشیا بیس بال کپ میں پاکستان اور دفاعی چیمپئن سری لنکا نے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے-
کولمبومیں جاری ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں روایتی حریف پاکستان اوربھارت مد مقابل ہوئے۔جس میں پاکستان نےبھارت کو دو کے مقابلے میں تیرہ رنز سے شکست دی۔ بھارت سات اننگز میں صرف دو رنز بنا سکا جبکہ پاکستان نے چھ اننگز میں تیرہ رنز بنائے۔
اس سے پہلےمیزبان سری لنکا اور ایران کے درمیان کھیلے گئے سیمی فائنل میں سر ی لنکا نے ایران کو دو کے مقابلے میں دس رنز سے ہرا کر فائنل میں جگہ پکی کی۔