بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Jul 18, 2019

روہنگیا مسلمانوں کاماورائے عدالت قتل : میانمار کے فوجی سربراہ پر امریکی پابندیاں عائد

امریکہ نے روہنگیا مسلمانوں کے ماورائے عدالت قتل پر میانمار کی فوج کے سربراہ من آنگ سمیت دیگر اعلیٰ فوجی افسروں پرپابندیاں عائد کردی ہیں۔امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ایک بیان میں کہا کہ امریکہ کے لئے میانمار کی حکومت کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث افراد کے خلاف ایکشن نہ لینا باعث تشویش ہے۔انہوں نے کہا کہ میانمارکی فوج اب بھی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہے۔ روہنگیا مسلمان دہائیوں سے میانمار میں رہائش پزیر ہیں تاہم میانمار کی حکومت انہیں اپنا شہری تسلیم نہیں کرتی۔