بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Jun 16, 2019

سعودی عرب خطے میں جنگ نہیں چاہتا، سعودی ولی عہد

سعودی عرب نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ اہم بحری تجارتی گزرگاہ پر تیل کے دوٹینکروں پر حملے کے تناظر میں فیصلہ کن موقف اختیار کرے۔
سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے آج روزنامہ الشرق الوسط میں شائع ہونے والے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جمعرات کو خلیج اومان میں دوآئل ٹینکروں پر حملے سے خطے میں سرحدی محاذ آرائی کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔
محمد بن سلمان نے کہا کہ سعودی عرب خطے میں جنگ نہیں چاہتا، تاہم اپنے حریف ایران کے ساتھ کشیدگی بڑھنے کے تناظر میں اپنے ضروری مفادات کو لاحق خطرات سے نمٹنے کیلئے ہچکچاہٹ کا شکار نہیں ہوگا۔