قومی

  • قومی
  • Jun 16, 2019

معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کابیان

وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ شریف خاندان کے چیلے سند یافتہ جھوٹے ہیں۔بہتان اور الزام تراشی ان کا پرانا وطیرہ ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ رانا ثناء اللہ کا ذاتیات کو نشانہ بنانا اپنے دفاع میں دلائل نہ ہونے کا ثبوت ہے۔معاون خصوصی نے کہا کہ اپوزیشن اپنے ہی کیے کی وجہ سے جیل جا رہی ہے۔ان کے لیڈر نیب اور جیل جائیں تو بیمار ہو جاتے ہیں اور پھر جیل سے نکلتے صحت مند ہوجاتے ہیں۔ لندن پہنچتے ہی ان کی صحت قابل رشک ہو جاتی ہے۔
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ آدھے لٹیرے جیلوں میں بیمار ہیں اور باقی آدھے ملک سے فرار ہیں۔انہوں نےکہا کہ رانا ثناءاللہ فکر نہ کریں ماڈل ٹاؤن کے قاتلوں کا حساب بھی باقی ہے۔