قومی

  • قومی
  • Jun 16, 2019

وزیراعظم سےپی ٹی آئی کےچیف آرگنائزرسیف اللہ خان نیازی کی ملاقات

وزیراعظم عمران خان سے تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی نے اسلام آباد میں ملاقات کی ۔ملاقات میں پارٹی کی تنظیمِ نو کے حوالے سے امور اور ملک کی سیاسی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔وزیراعظم عمران خان نے جنوبی پنجاب میں صوبے کی سطح کی تنظیم قائم کرنے کیلئے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ محنتی اور وفادار کارکنان کو متحرک ذمہ داریاں سونپی جائیں۔