قومی

  • قومی
  • Jun 16, 2019

ورلڈ فادر ڈے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں باپ سے محبت کے اظہار کیلئے ’’ ورلڈ فادر ڈے ‘‘آج منایا جا رہا ہے۔اس دن کے منانے کا مقصد باپ کی عظمت،عزت و وقار کا اعتراف اور ان کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔
ہر سال جون کے تیسرے اتوار کو ورلڈ فادر ڈے منایا جاتا ہے۔ والد اپنے بچوں کی تعلیم و تربیت کے لیے دن رات محنت و مشقت کرتا ہے اور ان کی تمام خواہشات پورا کرنے کے لئے کوشاں رہتا ہے۔اس دن بچے بھی اپنے والد سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں تحفے تحائف دیتے ہیں اور اپنے والد کے نقشے قدم پر چلنے کی خواہش کرتے ہیں۔والد کے عالمی دن پر اس عزم کا اظہار کیا جاتا ہے کہ اپنی اولاد سے غافل نہ رہنے والے شخص کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا جائے۔باپ کے ساتھ حسن سلوک جہاد فی سبیل اللہ ہے تو باپ کی ناراضی رب کائنات کی ناراضی بھی ہے۔