قومی

  • قومی
  • Jun 15, 2019

لاہور،وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی میڈیا سے گفتگو

ریلوے کے وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ قوم کسی قسم کی افواہوں پر دھیان نہ دے نہ تو کوئی صدارتی نظام آرہا ہے نہ ہی اس بارے میں کوئی تجویز زیر غور ہے ۔ ریلوے ہیڈ کوارٹر زلاہو رمیں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ صدر اور وزیراعظم کے عہدے پر رہنے والے جیل میں ہیں ۔ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ میری ساری پیشن گوئیاں ٹھیک ثابت ہو رہی ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ عوام کا خون چوسنے والے نواز شریف اورا ٓصف زرداری اب کبھی حکومت میں نہیں آئیں گے ۔انہوں نے کہاکہ آصف زرداری ، شہبازشریف اور حمزہ شہباز کے خلاف کرپشن کے ٹھوس ثبوت موجود ہیں ۔ ایک سوال پرانہوں نے کہاکہ اگر کسی حکومتی شخصیت نے بھی کرپشن کی ہے تو اس کا احتساب ضرور ہو گا۔ ریلوے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہاکہ تیس جون کو راولپنڈی سے کراچی جانے والی سر سید ایکسپریس کا افتتاح کیا جائے گا۔