موسم

  • موسم
  • Jun 16, 2019

بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہیگا۔ تاہم آج شام بہاولپور، ملتان، ڈی جی خان،ساہیوال، فیصل آباد، راولپنڈی،گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، ژوب ڈویژن، اسلام آباد،گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز،گردآلودہواؤں،آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔
گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران لاہور،سرگودھا، فیصل آباد، بہاولپور اور ڈی جی خان ڈویژن میں چند مقامات پر جبکہ راولپنڈی،گوجرانوالہ،ساہیوال، ملتان ڈویژن،کشمیر اور گلگت بلتستان میں ہلکی بار ش ہوئی۔جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔سب سے زیادہ بارش ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ میں پانچ اور بہاولنگر میں چار ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
سب سے زیادہ درجہ حرارت تربت میں سینتالیس، بھکر،سبی چھیالیس، جیکب آباد، دادو، ڈی جی خان اور بہاولنگر میں پینتالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔