تفریح

  • تفریح
  • Jun 27, 2019

مجسمہ آزادی کوعوام کیلئے کھول دیا گیا

نیویارک میں آزادی کے علمبردارمجسمہ آزادی کوعوام کیلئے کھول دیا گیا ہے۔چھبیس ہزار اسکوائر فٹ پر پھیلے اس انوکھے میوزیم میں مجسمے کی اصلی ٹارچ بھی نمائش کیلئے رکھی گئی ہے جوسوبرس تک مجسمے کا حصہ رہی ہے۔
منتظمین کے مطابق میوزیم کا رخ کرنے والے افراد کو مجسمہ آزادی کے بارے میں مکمل معلومات فراہم کی جارہی ہیں۔
اس مجسمے کو دنیا بھر میں امریکہ کی علامت کے طور پر جانا جاتا ہے۔ اسے امریکہ کی آزادی کی سو سالہ تقاریب کے موقع پر فرانس کی طرف سے فرانس-امریکہ دوستی کے اظہار کے طور پر تحفے کے طورپر امریکی عوام کو پیش کیا گیا۔