قومی

  • قومی
  • May 25, 2019

اقوام متحدہ کا کانگو میں شہید ہونیوالے پاکستانی فوجی کیلئے ایوارڈ

اقوام متحدہ نے کانگو میں شہید ہونے والے پاکستانی فوجی نائیک محمد نعیم رضا کو ایوارڈ سے نوازا ہے۔ایوارڈ نیو یارک میں مستقل مندوب ڈا کٹر ملیحہ لودھی نے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرز سے پیس کیپرز کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ تقریب میں وصول کیا ۔
اس مو قع پر ملیحہ لو د ھی نے کہا کہ امن مشنز میں تعینات پاکستانی دستوں نے اپنی پیشہ ورانہ خدمات سے دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کیا ہے۔پاکستان چھ دہائیوں سے اقوام متحدہ میں فوجی دستے بھیجنے والے ممالک میں سر فہرست رہا ہے۔ ملیحہ لودھی نے کہا کہ یہ ایوارڈ اقوام متحدہ کے جانب سے عالمی امن کے لیے پاکستان کی بے مثال قربانیوں کا اعتراف ہے ۔
اقوام متحدہ کا ایوارڈ ہر سال امن مشنز میں شہید ہونے والے فوجی، پولیس اور سولین پیس کیپرز کو دیا جاتا ہے ۔
نائیک محمد نعیم رضا نےاقوام متحدہ کے کانگو مشن میں شہادت کا رتبہ حاصل کیا تھا ۔