قومی

  • قومی
  • May 25, 2019

معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ٹویٹ

معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ گروتھ سٹرٹیجی دوہزار تیئس وزیراعظم عمران خان کے مشن اور وژن کی تکمیل کی جانب اہم قدم ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں معاون خصوصی اطلاعات نے کہا کہ صوبے میں غربت کی سطح کم کرنے، پسماندہ علاقوں اور زراعت کی ترقی ، بے روزگاری کے خاتمے اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی سمیت تعلیم اور صحت کے شعبوں پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔
معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ دہائیوں سے پنجاب کی عوام پر مسلط استحصالی نظام اور شخصیت پرستی کا خاتمہ وزیراعظم عمران خان کی جدوجہد سے ممکن ہوا ہے۔معاون خصوصی نے کہا کہ شہباز شریف کی کارکردگی محض ٹی وی کی شہ سرخیوں اور اخبارات کے اشتہارات تک محدود تھی۔ انہوں نے کہا کہ گروتھ سٹرٹیجی دو ہزار تیئس سے ترقی کے ثمرات صوبے کے ہر شہری تک پہنچیں گے۔