بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • May 25, 2019

بھارتی ریاست گجرات میں تجارتی عمارت میں آتشزدگی

بھارتی ریاست گجرات میں تجارتی مرکزمیں آتشزدگی سے19 افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔
حکام کے مطابق سورت شہر کی چار منزلہ عمارت کے تیسرے فلور پر شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگ گئی ۔۔پھر آگ نے تیسرے اور چوتھے فلور کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔۔ہلاک ہونیوالے طلبہ ہیں جو ایک ٹیوشن سینٹر میں موجود تھے ۔ آتشزدگی کے اس واقعہ میں سولہ لڑکیا ں اور تین لڑکے ہلاک ہوئے ۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ طالب علم آگ لگنے کے بعد بلڈنگ سے چھلانگ لگا رہے ہیں ۔حادثے کے بعد واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہے ۔