قومی

  • قومی
  • May 25, 2019

آٹھ ماہ کے دوران وصولیوں میں اکاسی ارب روپے کا اضافہ ہوا, وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آٹھ ماہ کے دوران وصولیوں میں اکاسی ارب روپے کا اضافہ ہوا، بجلی چوری پر کنٹرول سے اٹھاون ارب روپے کی بچت ہوئی اور ملک کے اسی فیصد حصوں میں لوڈشیڈنگ ختم ہوچکی ہے، جس پر وہ وزیرتوانائی عمرایوب اور انکی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہیں۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بیان میں عمران خان نے کہا کہ سحر و افطار کے اوقات میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نہیں ہورہی۔ انہوں نے کہا کہ بہترین کام جاری رکھیں ، یہ ہے نیا پاکستان۔۔وزیراعظم نے کہا کہ آئندہ سال مزید ایک سو بیس ار ب روپے موصول ہوں گے،گردشی قرضہ اڑتیس ارب روپے ماہانہ سے کم ہوکر چھبیس ارب روپے ہوچکا ہے،آئندہ دسمبر تک گردشی قرضہ ختم ہوجائیگا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پرانی ادائیگیوں کی مد میں اضافی سو ارب روپے موصول ہوں گے۔پانچ سال میں درآمدی ایندھن پر انحصار اکتالیس فیصد سے کم کرکے تیس فیصد کیا جائیگا جبکہ دس سال میں درآمدی ایندھن پر انحصارکم کرکے بیس فیصد تک لایا جائیگا ۔وزیر اعظم نے کہا کہ پن بجلی ،قابل تجدید توانائی ذرائع اور تھرکول جیسے مقامی ایندھن کو فروغ دیا جائیگا۔