ٹینس

  • ٹینس
  • May 24, 2019

فرنچ اوپن 2019۔ ڈراز کی تقریب

فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ 2019کے ڈراز کا اعلان کر دیا گیا ہے-
فرانس کے دارلحکومت پیرس میں ہونے والی تقریب میں عالمی نمبر دو رافیل نڈال اور خواتین کی کیٹیگری میں عالمی نمبر تین سیمونا ہالپ نے شرکت کی۔عالمی نمبر تین اور بیس مرتبہ کے گرینڈ سلیم چمپئن راجر فیڈرر تین سال کے وقفے کے بعدٹورنامنٹ میں واپسی کر رہے ہیں۔ایونٹ میں فیڈرر اپناپہلا میچ اٹلی کے لورنزو سونیگو کے خلاف کھیلیں گے جبکہ کوارٹر فائنلز میں انکا مقابلہ یونان کے نوجوان ٹینس سٹار سیٹیفانوس سیٹسیپاس کے ساتھ ہونے کا امکان ہے۔سٹسیپاس نے فیڈرر کوگزشتہ سال کے آسٹریلین اوپن میں ہرایا تھا۔ راجرفیڈرر اور کلے کورٹ ماسٹر رافیل نڈال کا سیمی فائنل میں مقابلہ متوقع ہے۔
دفاعی چمپئن اور سیکنڈ سیڈد رافیل نڈال ریکارڈ بارہویں ٹائٹل کے چکر میں اپنا پہلامیچ ایونٹ کے کوالیفائر کے خلاف کھیلیں گے۔
کیرئیر میں دوسری مرتبہ تمام چار ٹائٹلز اپنے نام کرنے کےمتمنی عالمی نمبر ایک نوواک جوکووچ کا مقابلہ ہبرٹ ہرکا زسے ہوگا اور متوقع طور پر کوارٹر فائنل میں جرمنی کے الیگزینڈر زیوریو کے مدمقابل ہوں گے۔
خواتین کے مقابلوں میں عالمی نمبر ایک جاپان کی ناؤمی اوساکا اپنے پہلے فرنچ اوپن ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں نظر آئیں گی۔انکا پہلا مقابلہ سلواکیہ کی اینا کیرولیناسے ہوگا۔دفاعی چمپئن رومانیہ کی سیموناہالپ کا مقابلہ آسٹریلیا کی اجلا۔ٹام جانووک سے ہوگا۔جبکہ امریکہ کی سرینا ولیمز روس کی وٹالیا کے مدمقابل ہوں گی۔