بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • May 25, 2019

امریکی کمپنیاں چین کی ٹیکنالوجی کمپنی"ہواوے" کا بائیکاٹ کریں:امریکی وزیرخارجہ

امریکہ کے وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے چین کو امریکہ کی قومی سلامتی کے لئے خطرہ قرار دیتے ہوئے امریکی کمپنیوں پر زور دیا ہے کہ وہ چین کی ٹیکنالوجی کمپنی"ہواوےٹیکنالوجیز" کا بائیکاٹ کردیں۔
مائیک پومپیو نے ایک انٹرویو میں کہا کہ امریکی انتظامیہ ان امریکی کمپنیوں کا بائیکاٹ کرے گی جو "ہواوے"کے ساتھ تجارتی روابط برقرار رکھیں گی۔امریکہ نے حال ہی میں چینی ٹیکنالوجی کمپنی "ہواوے" پر تین ماہ کے لئےامریکہ میں کاروبار پر پابندی عائد کی ہے۔امریکہ نےالزام لگایا ہے کہ "ہواوے" چین کی حکومت کےلئے جاسوسی کےآلات مہیا کررہی ہے۔امریکہ نے گزشتہ ہفتے چینی کمپنی کو بلیک لسٹ کردیا تھا۔امریکی فیصلے کے رد عمل میں "ہواوے"کمپنی کے چیئرمین"رن ژنگ فائی" نے کہا کہ امریکی حکومت اور انتظامیہ "ہواوے" کے بارے میں غلط طرز فکر کو فروغ دے رہےہیں۔