بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • May 24, 2019

چین نے کہا ہے کہ امریکہ کو اپنے غلط اقدامات کی اصلاح کرنا ہوگی

چین کی وزارت تجارت کے ترجمان نے بیجنگ میں صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ محصولات کے شعبے میں بڑی نقصان دہ جنگ کے خاتمے کے لیے امریکہ اگر چین کے ساتھ مذاکرات کے تسلسل کا خواہش مند ہے، تو اسے اپنے غلط اقدامات کی اصلاح کرنا ہو گی۔ترجمان نے کہا کہ چین، امریکہ تجارتی کشیدگی کے خاتمے کے لئےبات چیت صرف باہمی احترام کی بنیاد پر ہی کامیاب ہوگی۔ امریکہ کی جانب چینی ٹیلی کام کمپنی "ہواوے" پر لگائی گئی پابندیوں کے تناظر میں ترجمان نے کہا کہ چین اپنے اقتصادی اور تجارتی اداروں کے مفادات کے تحفظ کے لئےتمام ضروری اقدامات کرے گا۔