ٹینس

  • ٹینس
  • May 20, 2019

رافیل نڈال نےاٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا ٹائٹل جیت لیا

عالمی نمبر د و سپین کے رافیل نڈال نےاٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا ٹائٹل جیت لیا ہے۔ کلے کورٹ اسپیشلسٹ نے فائنل میں عالمی نمبر ایک سربیا کے نواک جوکووچ کو شکست دی۔
اٹلی کے دارالحکومت روم میں کھیلے گئے ایونٹ کے فائنل میں دفاعی چیمپئن رافیل نڈال اور عالمی نمبرایک سربیا کے نوواک جو کووچ چون ویں مرتبہ مد مقابل ہوئے۔گزشتہ تریپن میچز کو دیکھتے ہوئے پلڑا تو جوکووچ کا بھاری لگ رہا تھا لیکن اسپینش ٹینس سٹار نے کلے کورٹ پر اپنی برتری ثابت کرتے ہوئے جوکووچ کو شکست دے کرریکارڈ نویں مرتبہ روم ٹائٹل اپنے نام کیا۔نڈال نے جوکووچ کوپہلا سیٹ چھ۔صفر سے ہرایا اور یہ پہلی مرتبہ تھا کہ دونوں حریفوں میں سے کوئی بغیر کسی پوائنٹ کے سیٹ ہارا۔دوسرا سیٹ چار۔چھ سےجوکووچ کے نام رہا تاہم فیصلہ کن سیٹ میں نڈال نے چھ۔ ایک سے کامیابی حاصل کی اورچونتیسویں ماسٹرز تھاؤزنڈ ٹائٹل کے مالک بن گئے۔اس سے پہلے نڈال اورجوکووچ تینتیس تینتیس ماسٹرز ٹائٹلز کے ساتھ برابری پر تھے-