ٹینس

  • ٹینس
  • May 17, 2019

اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ

اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں آج کا دن ایکشن سے بھرپور رہا۔ سوئس لیجنڈراجر فیڈرراورسپین کےرافیل نڈال اور عالمی نمبر ایک نوواک جوکووچ نے کوارٹر فائنلز کے لئے کوالیفائی کر لیا۔
روم میں کھیلے جا رہے ایونٹ میں کل بارش کے باعث کوئی بھی میچ نہ ہونے کے باعث کھلاڑیوں کو دو دو میچ کھیلنے پڑے۔راجر فیڈرر نے کروشیا کے بورنا کورک کوایک سخت مقابلے کے بعددو۔چھ، چھ۔چار اور سات۔چھ سے ہراکر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
۔۔
سیڈ ٹورافیل نڈال نے جارجیا کے نکولوز باسی لیشولی کو سٹریٹ سیٹس میں چھ۔ایک اور چھ۔ صفر سے بآسانی ہراکرٹاپ ایٹ میں جگہ بنالی۔اس سے پہلے میچ میں نڈال نے فرنچ ٹینس سٹار جیریمی چارڈی کوبھی سٹریٹ سیٹس میں چھ ۔صفر اورچھ۔ایک سے شکست دی۔
۔۔
عالمی نمبر ایک نوواک جوکووچ نے بھی کینیڈا کے ڈینس۔شیپووالوو کو سٹریٹ سیٹس میں چھ۔ایک اور چھ۔تین سے ہراکر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔ اس سے پہلے ہونے والے میچ میں جوکووچ نے جرمنی کے فلپ کوہل شرئبر کو بھی سٹریٹ سیٹس میں چھ۔تین اور چھ۔صفر سے ہرایا ۔