ٹینس

  • ٹینس
  • May 12, 2019

میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ

سوئٹزر لینڈ کے راجر فیڈرر کو میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میچ میں شکست۔ عالمی نمبر دوسپین کے رافیل نڈال اور یونان کے ’’اسٹیفانوس ۔سسی پاس‘‘ سیمی فائنل میں پہنچ گئے ۔
سپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں کھیلے جارہے ایونٹ میں آسٹریا کے ڈومینک تھائم نے سوئٹزر لینڈ کے لیجنڈ راجر فیڈررکو شکست دی ۔تھائم نے تین چھ،سات چھ اور چھ چار سے کامیابی سمیٹی۔
۔۔۔۔۔۔
ایک اور کوارٹر فائنل میں عالمی نمبر دو سپین کے رافیل نڈال نے سوئٹزر لینڈ کے ’’سٹان۔ واورنکا‘‘ کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔نڈال نے واورنکا کو چھ۔ایک اور چھ۔دو سے بآسانی ہرایا۔
۔۔۔۔۔۔
یونان کے ’’اسٹیفانوس ۔سسی پاس‘‘ نے دفاعی چیمپئن جرمنی کے’’ الیگزینڈر۔ زیوریو‘‘ کو ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ ’’اسٹیفانوس ۔سسی پاس‘‘ نے زیوریو کو سات۔پانچ،تین۔چھ اور چھ۔دو سے شکست دی۔