فٹ بال

  • فٹ بال
  • May 09, 2019

یورپیئن چیمپئنز لیگ- فائنل معرکہ لیورپول اور ٹوٹنہیم کے درمیان ہو گا

یورپیئن چیمپئنز لیگ کا فائنل معرکہ انگلینڈ کی ٹیموں لیور پول اور ٹوٹنہیم کے درمیان ہو گا۔لوکس مورا کی ہیٹرک نےٹوٹنہیم کو فائنل میں پہنچا دیا۔ٹوٹنہیم کی آئیکس کودو کے مقابلے میں تین گول سے شکست ۔
ایمسٹر ڈیم میں کھیلے گئے سیمی فائنلز کے دوسرےمرحلے میں میزبان ڈچ کلب آئیکس کو پہلے لگ میں ایک گول سے کامیابی کا فائدہ حاصل تھا اور ٹوٹنہیم کو فائنل میں جگہ بنانے کیلئے دو صفر سے فتح درکار تھی۔کھیل کا آغاز ہی جارحانہ رہا۔ ڈچ کلب کے میتھیاس نے پانچویں منٹ میں گول کر کے ٹوٹنہیم کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔پینتیسویں منٹ میں آئیکس کے حکیم زائیچ نے دوسرا گول کرکے مہمان ٹیم کی مشکلات میں اضافہ کر دیا۔تاہم پچپن ویں منٹ میں لوکس مورا نے ٹوٹنہیم کیلئے پہلا گول سکو رکیا۔چار منٹ بعد مورا نے ایکبار پھر گول کر کے اپنی ٹیم کیلئے کامیابی کی کرن پیدا کی اور کھیل کے اضافی چھ منٹ میں لوکس مورا نے نا صرف اپنی ٹیم کو فائنل میں جگہ دلوائی بلکہ اپنی ہیٹرک بھی مکمل کی۔