فٹ بال

  • فٹ بال
  • May 03, 2019

یورپا لیگ, ناک آؤٹ مرحلےکےدلچسپ مقابلے جاری

یورپا لیگ میں ناک آؤٹ مرحلےکےدلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں ۔ آرسینل نےویلینشیا کو دوگول سے شکست دے دی۔آئنتراخت فرینکفرٹ اور چیلسی کے درمیان مقابلہ برابری پر ختم ہوا۔
لندن میں کھیلے گئے میچ میں میزبان آرسینل نے ویلینشیا کے خلاف ایک کے مقابلے میں تین گول سے کامیابی حاصل کی۔ویلینشیا نے گیارہویں منٹ میں ہی گول کر کے برتری تو حاصل کی لیکن اسے قائم رکھنے میں ناکام رہی۔سات منٹ بعد الیگزینڈر۔لاکازیٹ نے گول کر کے مقابلہ برابر کر دیا۔ایکبار پھرسات منٹ بعدالیگزینڈر۔لاکازیٹ نے دوسرا گول کرکے آرسینل کو برتری دلا دی۔کھیل کے آخری لمحات میں پیئر ایمرک نے گول کر کے آرسینل کو فتح سے ہمکنار کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
فرینکفرٹ میں کھیلے گئے میچ میں میزبان آئنتراخت فرینکفرٹ اور چیلسی کے درمیان مقابلہ ایک ایک گول سے برابری کی بنیاد پر ختم ہوا۔تیئسویں منٹ میں لوکا ۔جووچ نے گول کر کے فرینکفرٹ کو سبقت دلائی تاہم پینتالیسویں منٹ میں چیلسی کی طرف سےپیڈرو نے گول کر کے مقابلہ برابر کر دیا۔دوسرے ہاف میں دونوں ٹیموں نے جارحانہ کھیل پیش کیا اور متبادل کھلاڑی بھی میدان میں اتارے لیکن کسی ٹیم کو گول کرنے میں کامیابی حاصل نا ہو سکی۔