فٹ بال

  • فٹ بال
  • May 03, 2019

یورپین چیمپئنز لیگ۔ سیمی فائنلزکا پہلا مرحلہ

یورپین چیمپئنز لیگ کےدلچسپ اور سنسنی خیز سیمی فائنلز کا آغاز ہو گیا ہے۔ پہلے مرحلے میں لیونل میسی کی بارسلونا نےمحمد صلاح کی لیور پول کو تین گول سے شکست دے دی۔ڈچ کلب آئیکس نےٹوٹنہیم کیخلاف ایک گو ل سے کامیابی حاصل کی۔
بارسلونا میں کھیلے گئے سیمی فائنلز کے پہلے مرحلے کے میچ میں میزبان ٹیم نے لیور پول کویکطرفہ مقابلے کے بعد تین گول سے شکست دے کر بڑا ایڈوانٹیج حاصل کر لیا۔لیونل میسی نے دو گول سکور کئے۔لیورپول کے مایہ ناز مصری فٹبالر محمد صلاح نے گول کرنے کے دو شاندار مواقع گنوادیئے۔لوئس سواریز نے چھبیسویں منٹ میں گول کر کے بارسلونا کو برتری دلائی۔ پچھترویں منٹ میں میسی نے گول کرکے بارسلونا کی پوزیشن مزید مستحکم کر دی۔سات منٹ بعد ملنے والی فری کک پر کارنر سے لیونل میسی نے شاندار گول کر کے اپنی ٹیم کو اہم فتح دلائی۔

لندن میں کھیلے گئے میچ میں ڈچ فٹبال کلب آئیکس نے میزبان ٹوٹنہیم کے خلاف ایک گول سے کامیابی حاصل کی۔میچ کا واحد اور فیصلہ کن گول آئیکس کے ڈونی۔وین۔ڈی بیک نےپندرہویں منٹ میں کیا۔