فٹ بال

  • فٹ بال
  • May 02, 2019

مایہ ناز فٹبالرلیونل میسی کا ایک اور اعزاز

مایہ ناز فٹبالر لیونل میسی کیلئے اعزازات کا سلسلہ جاری ہے۔ارجنٹینا کے فارورڈ میسی نےچھ سو گولز کا سنگ میل عبور کر لیاہے۔
لیونل میسی نے بارسلونا کےلیورپول کیخلاف کھیلے گئے اہم میچ میں ناصرف اپنی ٹیم کو فتح دلوائی بلکہ دو گول کر کے اپنا چھ سو گول کاہندسہ بھی حاصل کیا۔میسی نے دوسرے ہاف میں ملنے والی فری کک پر شاندار گول کر کے اپنے چھ سو گول مکمل کئے۔اس موقع پر میسی کا کہنا ہےکہ یہ ایک خوبصورت گول تھا تاہم میں خوش قسمت تھا کہ فٹبال گول پوسٹ میں چلا گیا۔ لیور پول کے منیجر جرگن کلاپ نے میسی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا میں جانتا تھا کہ میسی ورلڈ کلاس پلیئر ہیں لیکن آج میں نے یہ دیکھ بھی لیا۔میسی کو کوئی روک نہیں سکتا "ہی از اَن سٹاپ ایبل" HE IS UNSTOPPABLE.